35

زمیندار بھائی دھان کی بیماریاں کنٹرول کرکے زیادہ پیدوار حاصل کرسکتے ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت مہر ناصرعباس عارف

زمیندار بھائی دھان کی بیماریاں کنٹرول کرکے زیادہ پیدوار حاصل کرسکتے ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت مہر ناصرعباس عارف
اٹھارہ ہزاری (تحصیل رپورٹر)
تحصیل 18ہزاری جہاں پر محکمہ زراعت کی جانب سے گزشتہ روز موضع دھبی ڈیرہ حاجی عراق وسیم پر میگا فارمرڈے براۓ تحفظ فصل دھان منعقد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں زمیندار بھائیوں نے شرکت کی پروگرام کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر 18ہزاری شبیر احمد ڈوگر نے کی ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر
زراعت مہر ناصرعباس عارف نے زمیندار بھائیوں کو دھان کی فصل میں کیڑوں اور بیماریوں سے تحفظ بارے جدید کمسٹری سے روشناس کرایا اور ستمبر کاشت کماد میں سبسڈی اور گنے کے مقابلہ جات کے بارے میں بھی تفصیلات بتایں اور مزید انہوں نے سموگ کے خطرات اور زمیندار بھائیوں کے کردار پر بھی روشنی ڈالی تقریب سے خطاب کرتے ہوے اسسٹنٹ کمشنر 18ہزاری شبیر احمد ڈوگر نے بتایا کہ سموگ پوری دنیا کا مسلہ ہے اور ہمیں اپنا بہتر کردار ادا کرنا ہوگا سموگ کو کنٹرول کرنا ہماری پہلی ترجیح میں شامل ہے صاف ماحول سے صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے اور قومیں پروان چڑھتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں