58

ڈی پی او جھنگ محمدراشد ہدایت کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کرائم میٹنگ**تفتیشی افسران سنگین مقدمات کی تفتیش جلد مکمل کریں،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف منظم کاروائی کریں۔ڈی پی او جھنگ*

*ڈی پی او جھنگ محمدراشد ہدایت کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کرائم میٹنگ**تفتیشی افسران سنگین مقدمات کی تفتیش جلد مکمل کریں،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف منظم کاروائی کریں۔ڈی پی او جھنگ*
جھنگ(محمد جاوید اعوان )ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں DSP/SDPOs سٹی و صدر سرکل،جملہSHOs اورسنگین مقدمات کے تفتیشی افسران شریک ہوئے۔ڈی پی او جھنگ نے دوران میٹنگ سنگین مقدمات کے چالان، نامکمل چالان،سنگین اورزیر تفتیش مقدمات میں پیش رفت اورامن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پرڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسران زیرتفتیش و سنگین مقدمات کی میرٹ پر تفتیش مکمل کرتے ہوئے انصاف کی بروقت فراہمی کویقینی بنائیں۔تمام درخواستوں پر مقررہ وقت میں کاروائی عمل میں لائی جائے،مقدمات کے اندراج میں تاخیر ہر گزبرداشت نہیں کی جائے گی۔اشتہاری مجرمان،عدالتی مفروران اور ڈکیت گینگز کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ منشیات فروشی کی روک تھام اور اس مکروہ دھندے میں ملوث قانون شکن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے۔ گشت اور ٹھیکری پہرہ کے نظام کومزیدموثربنائیں اور اپنے اپنے علاقہ جات میں جرائم پیشہ افرادکی سرکوبی کے لئے مخبری کانیٹ ورک وسیع کریں۔سرکل افسران بینک اوقات کے دوران ریسکیو اسکواڈز اور موبائل گشت کو الرٹ کریں تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اورقانون شکن عناصر کے عزائم کو پنپنے نہیں دیا جائے گا۔پولیس افسران تما م تر وسائل تھانہ جات میں ماحول کو عوام دوست،سروس ڈلیوری اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے میں صرف کریں۔ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں