28

تحریر رانا اشفاق شکور ،،،__،، عمران خان کو لوگ پسند کرتے ہیں اپنی جگہ فوج کو سیاست سے دور چاہتے ہیں اپنی جگہ، لیکن پاکستان کی 99% عوام پاکستان کی فوج اور آئی ایس آئی سے دیوانہ وار پیار کرتے ہے ایک فیصد منافقوں کو چھوڑ کر ،پاکستان کی عوام اپنے اداروں خلاف ایک بات بھی نہیں سننا چاہتی

،___ تحریر رانا اشفاق شکور ،،،__،،
عمران خان کو لوگ پسند کرتے ہیں اپنی جگہ فوج کو سیاست سے دور چاہتے ہیں اپنی جگہ، لیکن پاکستان کی 99% عوام پاکستان کی فوج اور آئی ایس آئی سے دیوانہ وار پیار کرتے ہے ایک فیصد منافقوں کو چھوڑ کر ،پاکستان کی عوام اپنے اداروں خلاف ایک بات بھی نہیں سننا چاہتی پھر چاہے عمران خان ہو نواز شریف ہو زرداری ہو یا کوئی بھی سیاست دان ہو جوتے کی نوک پر رکھتی ہے، کوئی مقبول ہو یا مشہور پروا نہیں کرتی اور خاص کر جسکے بیانیے کو انڈیا سپورٹ کرے ایسے لیڈروں کو ناکام کردیتی ہے، پاک وطن پاک فوج اور آئی ایس آئی کی محبت ہر پاکستانی کے ایمان کا حصہ ہے، یہی وجہ ہے پاکستان کی عوام عمران خان کے فوج آئی ایس آئی کے مخالف بیانیے کو رد کرتے ہوۓ لانگ مارچ کو مسترد کردیا ہے، اور عوام نا ہونے کی وجہ سے لانگ مارچ ناکام ہوتا جا رہا ہے، ابھی تو لاہور شہر میں تھا کچھ نظر آئے شہر سے باہر نکلتے ہی عوام غائب تھی اسکی وجہ عمران خان کا بیانیہ اور انڈیا کے بیانیہ کا ایک ہونا ہے، عمران خان کے بندوں کی آڈیو ریکارڈنک جس میں عوام کے خون بہانے انتشار اور افراتفری پھیلانے کے منصوبہ کو پکڑے جانے پر عوام خان سے دور اور لانگ مارچ سے اعلان لا تعلقی کرتی جاتی ہے ،عمران خان سے عوام کی محبت پاکستان کی وجہ ہے اور خان کی اداروں سے نفرت قبول نہیں،عوام جانتی ہے ملکی ادارے مضبوط ہونگے تو عوام محفوظ ہوگی ورنہ جن ملکوں کی افواج کمزور تھیں انکا دشمنوں نے کیا کیا ہے اس ملک کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے آج ہم راتوں کو سکون سے سوتے ہیں سرحدوں پر فوج کے پہرہ اور قربانیوں کی وجہ سے ہے آج ہم آزادی سے اپنے ملک میں آجا رہے ہیں اپنا دینی فریضہ اور معاشرتی رسم رواج کو پر امن اور اپنی مرضی سے ادا کر رہے ہیں وجہ ہمارے اداروں کی محنتیں اور جان کی قربانیوں کی بدولت ہے اس لیے خان صاحب کو چاہے وہ عوامی مسائل کی سیاست کرے پاکستان کی سلامتی کے خلاف والی سیاست نہیں جسکا فائدہ ہمارے دشمن اٹھائیں ،خان صاحب اور اسکے حواری یاد رکھیں پاکستان پاکستان کی فوج آئی ایس آئی عوام کی ریڈ لائن ہے اسکو بدنام یا کمزور کرو گے تو عوام تمہارا ساتھ کبھی نہیں دے گی انشااللہ پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد آئی ایس آئی زندہ باد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں