26

جھنگ(محمد جاوید اعوان)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر و صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے جماعتی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ھے کہ

جھنگ(محمد جاوید اعوان)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر و صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے جماعتی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ھے کہ عمران خان کا اپنی پسند کا آرمی چیف لگانے کا خواب ، خوابِ پریشاں ثابت ہوگا۔ اسٹیبلشمنٹ کے نیوٹرل ہونے سے عمران خان شدید ذہنی صدمے کا شکار ہے اور خونی مارچ و انقلاب کی گردان کر رہے ہیں جو کہ ان کے فاسشٹ سوچ کی عکاس ہے ۔ ان کا لانگ مارچ عوامی تائید سے محروم ثابت ہو رہا ہے ۔عمران حکومت کے چند سابق اور موجودہ وزراء کے بندوقیں اکھٹیں کرکے مسلح افراد اسلام آباد میں داخل کرنے کے بیانات میڈیا پر آچکے ہیں۔عمران خان پنجاب اور کے پی کے حکومتوں کے ذریعےوفاق پر مسلح چڑھائی کا خیال دل سے نکال دیں حکومت و ریاست اسلام آباد پرمسلح چڑھائی اور خونی کھیل کھیلنے کی قطعاً اجازت نہیں دے سکتی ۔ ملک کی تمام محب و طن جمہوری قوتیں متحد ہو کر ملک میں سیاسی و معاشی عدم استحکام کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں