109

ہیڈ کنسٹیبل کے عہدے پر ترقی پانے والے23 پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد*ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے پولیس افسران کو پروموشن کے بیجز لگائے اور مبارکباد پیش کی*

*ہیڈ کنسٹیبل کے عہدے پر ترقی پانے والے23 پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد*ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے پولیس افسران کو پروموشن کے بیجز لگائے اور مبارکباد پیش کی*

جھنگ (محمد جاوید اعوان) جھنگ پولیس کے ترقی پانے والے پولیس افسران کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل محمدعبید اللہ بھی ڈی پی او جھنگ کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو پروموشن کے بیجز لگائے اور مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈ کنسٹیبل کے عہدے پرترقی پانے والے 23 پولیس افسران کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ترقی پانے والے پولیس افسران کنسٹیبل سے ہیڈ کنسٹیبل پروموٹ ہوئے۔ ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو پروموشن کے بیجز لگائے اور ترقی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ محکمانہ ترقی پولیس افسران کی محنت کا ثمر ہے۔ تمام پولیس افسران شہریوں کے ساتھ حسن سلوک اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں اوراپنے فرائض کو سچائی،ایمانداری اورمزید دلجمعی سے سر انجام دیں۔ڈی پی او جھنگ نے DSP لیگل کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقی پانے والے پولیس افسران کی پیشہ ورآنہ اورتفتیشی صلاحیتوں میں مزید اضافے کیلئے تربیتی کورس کا انعقاد کریں۔ترقی پانے والے پولیس افسران نے تقریب کے انعقاد پر ڈی پی او جھنگ کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں