23

شور کوٹ (محمد جاوید اعوان) چئرمین مہرارشاد موھانہ نے سموگ کی روک تھام کے حوالے سے کہا کہ سموگ انسانی زندگی اور صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے جس پر قابو پانا معاشرے کے تمام طبقات کی قومی و اخلاقی ذمہ داری ھے

شور کوٹ (محمد جاوید اعوان) چئرمین مہرارشاد موھانہ نے سموگ کی روک تھام کے حوالے سے کہا کہ سموگ انسانی زندگی اور صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے جس پر قابو پانا معاشرے کے تمام طبقات کی قومی و اخلاقی ذمہ داری ھے
عوام الناس حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت کے مطابق سموگ سے بچاﺅ کیلئے فصلوں کی باقیات کوڑا کرکٹ اور ہسپتال کے فضلہ جات کو جلانے سے پرہیز کریں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بر وقت مرمت یقینی بنائیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی اور بھاری جرمانے کئے جائیں انکا کہنا تھا کہ سموگ انسانی جان کے لئے نقصان دہ ہے جسکے بچاؤ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں گھر سے باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال کریں لینز کی بجائے عینک کا استعمال کریں کوشش کریں گھروں کی کھڑکیوں یا دروازوں کو بند رکھیں یا ان پر گیلا تولیا/کپڑا لٹکا دیں سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں گاڑی چلاتے ہوئے رفتار آہستہ رکھیں
گاڑی کی روشنی دن میں بھی آن رکھیں اپنے لان کے درختوں/پودوں کے گرے ہوئے پتوں کو تلف کرنے کے لیے آگ مت لگائیں پانی کا استعمال زیادہ کریں اپنی خوراک میں وٹامن سی کا استعمال کریں باہر سے گھر واپس آ کر نہائیں یا اپنے ہاتھ اور منہ کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں تاکہ ہم سموگ سے محفوظ رہ سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں