60

جھنگ(محمد جاوید اعوان ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ راشد ہدایت اور ڈی ایس پی ٹریفک نے بڑھتے ہوئے ٹریفک نظام کو کنٹرول کرنے کے لئے بہترین کارکردگی کے حامل سب انسپکٹر بلال چوہدری کو سٹی ٹریفک انچارج جھنگ تعینات کر دیا ہے۔

جھنگ(محمد جاوید اعوان ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ راشد ہدایت اور ڈی ایس پی ٹریفک نے بڑھتے ہوئے ٹریفک نظام کو کنٹرول کرنے کے لئے بہترین کارکردگی کے حامل سب انسپکٹر بلال چوہدری کو سٹی ٹریفک انچارج جھنگ تعینات کر دیا ہے۔ شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او اور ڈی ایس پی ٹریفک جھنگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ بلال چوہدری ٹریفک سب انسپکٹر ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت اور ڈی ایس پی ٹریفک کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے بلا تفریق ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رجحان کو کنٹرول کرنے میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے انکی تعیناتی کے بعد ایوب چوک مین شاہراہ پر ٹریفک کی روانی کو کافی حد تک کنٹرول کیا گیا جس سے آمد و رفت میں کافی تبدیلی دیکھنے کو ملی۔ اس وقت بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے آمدو رفت خاص کر بچوں کے چھٹی کے وقت شہریوں کا گذرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔یہاں تک کہ ایمرجنسی ٹریفک بھی بلاک ہو جاتی ہے۔ معروف ڈسٹرکٹ پریس فوٹو گرافر اسلم سیٹھی۔ سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب جھنگ چوہدری ارشد گجر ۔ سینئر صحافی نواب عرفان حیدر خان سیال ، جرنلسٹ شیخ عرفان حیدر، ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب حسنین عباس اور منتظر مہدی سیال ۔نے مبارکباد دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں