43

جھنگ( محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایراڈیکیشن کمیٹی کا خصوصی اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا-

جھنگ( محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایراڈیکیشن کمیٹی کا خصوصی اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا- جس میں سی ای او ہیلتھ ، ڈی ایچ او سمیت دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں 21 تا 25 نومبر 2022 کو شروع ھونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم کو مائیکرو پلان کے مطابق ذمہ داررانہ طریقے سے انجام دیاجائے۔ مہم سے قبل عوامی آگاہی کےلئے بھرپور مہم چلائی جائے تاکہ معاشرے کے ہر فرد کو پولیو ویکسین کی افادیت بارے شعور اجاگر ھو۔ ڈپٹی کمشنر نے اس امر کا اظہار کیا کہ والدین انسداد پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے نونہالوں کو پولیو مرض سے محفوظ رکھنے اور انہیں مستقل معذوری سے بچانے کے لیے والدین انسداد پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے نونہالوں کو پولیو مرض سے محفوظ رکھنے اور انہیں مستقل معذوری سے بچانے کے لیے انسداد پولیو ویکسی نیشن کے قطرے ضرور پلوائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کے حوالہ سے انسداد پولیوکی قومی مہم خاص اہمیت کی حامل ہے، پولیو مہم کی کامیابی صحت مند پاکستان کی ضمانت ہے، ضلع میں انسداد پولیو کی قومی مہم کو کامیاب بنانے میں محکمہ ہیلتھ کے افسران ، ہیلتھ ویکسی نیشن ٹیمیں اور والدین اہم کردار ادا کریں۔قبل ازیں سی ای او ہیلتھ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع بھر کے پانچ سال تک کی عمر کے 5لاکھ50ہزار5سو سے زائدبچوں کو پولیو سے بچاﺅ کی ویکسین پلائی جائیگی جس کےلئے 85یونین کونسلز میں 85یو سی ایم اوز،480ایریا انچارج کی ڈیوٹی تفویض کی جائیں گی۔ جبکہ مجموعی طور پر 2343ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں