24

جھنگ(محمد جاوید اعوان)سربراہ سنی علماء کونسل پاکستان مولانا محمد احمد لدھیانوی نے ملکی سیاسی صورتحال کو شدید افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی اداروں کیخلاف کردار کشی مہم سے ملک دشمن عناصر خوشی سے اچھل رہے ہیں ۔ ملکی دفاع کے محافظ اداروں کیخلاف پروپیگنڈا مہم سے پاکستان کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے

جھنگ(محمد جاوید اعوان)سربراہ سنی علماء کونسل پاکستان مولانا محمد احمد لدھیانوی نے ملکی سیاسی صورتحال کو شدید افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی اداروں کیخلاف کردار کشی مہم سے ملک دشمن عناصر خوشی سے اچھل رہے ہیں ۔ ملکی دفاع کے محافظ اداروں کیخلاف پروپیگنڈا مہم سے پاکستان کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ۔ بھارتی میڈیا مسلسل پاک فوج کیخلاف پاکستانی سیاسی قیادت کے بیانات کو بنیاد بنا کر الزامات لگا رہا ہے ۔ ملکی سیاسی استحکام اور سازگار حالات کے قیام کیلئے باہمی بات چیت سے مسائل حل کئے جائیں ۔ تصادم اور ٹکراو کی سیاست کا تسلسل ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گی ۔ اپوزیشن اور حکومت مذاکرات کے ذریعے ڈیڈلاک کی صورت حال ختم کرے ۔ ملکی معاشی صورتحال خارجی و داخلی حالات ٹکراو کی سیاست کے متحمل نہیں ہیں ۔ الزامات لگانے کی بجائے مل بیٹھ کر تحفظات اور خدشات دور کئے جائیں تاکہ ملک میں سیاسی استحکام کی راہ استوار ہوسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں