15

جھنگ(محمد جاوید اعوان) محکمہ سوشل ویلفیئر اور سماجی بہبودکونسل کے اشتراک سے ڈینگی کے خاتمے و شہری آگاہی کے حوالے سے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا

جھنگ(محمد جاوید اعوان) محکمہ سوشل ویلفیئر اور سماجی بہبودکونسل کے اشتراک سے ڈینگی کے خاتمے و شہری آگاہی کے حوالے سے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار کے مہمان خصوصی ڈویڑنل ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل تھے۔جبکہ صدر بہبود کونسل ظفر اقبال مرزا،ممبر ضلعی کمیٹی انسانی حقوق آصف منور،سپروائزر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ محمد بلال ،پرنسپل ووکیشنل کالج خادم حسین اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔سیمینار میں شرکاءسے ڈینگی کے خاتمہ کے حوالے سے آگاہی دی گی۔۔ ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی سرپرستی میں ضلع بھر میں ڈینگی کے خاتمہ کےلئے بھرپور کوشش جاری ہے، این جی اوز اور سول سوسائٹی شہریوں میں شعوری بیداری کےلئے محکمہ سوشل ویلفیئر کے ساتھ ملکر خدمات سر انجام دے رہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ڈینگی کے خاتمہ میں اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک اس مہم میں شہری خصوصی دلچسپی نہیں لیتے ۔سیمینار کے اختتام پر شہریوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔بعدازاں ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل کی سربراہی میں آگاہی واک بھی نکالی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں