20

پاکستانی افواج ہمارا فخر ھے پاک فوج ہماری ریڈ لائن ھے پاکستان کے لئے قربانیاں افواج پاکستان نے دی ہیں فاروق ھاشمی

پاکستانی افواج ہمارا فخر ھے پاک فوج ہماری ریڈ لائن ھے پاکستان کے لئے قربانیاں افواج پاکستان نے دی ہیں فاروق ھاشمی
جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس جھنگ کے صدر فاروق ھاشمی نے کہا کہ پاکستانی افواج ہمارا فخر ہیں پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے پاک فوج کی طرف اٹھنے والی آنکھ نکال دی جائے گی اٹھنے والی انگلی کاٹ دی جائے گی پاکستان کے عوام کی حفاظت کرنے والی پاک فوج ہمارا سرمایہ ہے پاک افواج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے بتائیں ان کے گھروں سے کتنے لوگ شہید ہوئے پاکستانی فوج کے کئی جوانوں نے وطن عزیز کے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا آج پاکستان میں فخر سے جی رہے ہیں تو صرف پاکستان فوج کی بدولت جی رہے ہیں وہ پاک فوج جسکی طاقت دلیری کی مثالیں پوری دنیا دیتی ھے وہ پاک فوج جو اپنے ملک پاکستان کے لئے دن رات چوکس کھڑے رہتے ہیں ہمیں پاکستانی فوج پر فخر ہے انہوں نے مزید کہا کہ دن ہو یا رات آندھی ہو یا طوفان گرمی ہو یا سردی پاکستان کے عوام کے سرحدوں پر چوکنا کھڑے اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں ہماری پاک فوج سے ہی یہ سب بہاریں ہیں پاک فوج ہمارے پھول ہیں ہمیں بھی چاہیے کہ ان پھولوں کی قدر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں