29

جھنگ ۔ ٹرانسپورٹ مافیا کی لوٹ مار عروج پر ۔ غنڈہ گردی۔بدمعاشی کے ساتھ شہریوں سے سرکاری کرایہ نامہ سے دگنے کرائے وصول کرنے لگے ۔ معذور افراد کے سرکاری کوٹے پر بھی عمل درآمد کروانے میں متعلقہ افسران عمل درآمد کروانے میں بری طرح ناکام ۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں شہریوں کی اپیل ۔

جھنگ (محمد جاوید اعوان) ٹرانسپورٹ مافیا کی کھلے عام غنڈہ گردی شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی ۔ سرکاری کرایہ نامہ سے دگنے کرائے وصول کیے جاتے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ حکومت کی طرف سے معذور افراد کے کرایوں میں پچاس فیصد کوٹہ پر عمل درآمد کروانے میں بری طرح ناکام ۔ ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ضلع بھر میں ٹرانسپورٹ مافیا کی غنڈہ گردی ۔ بدمعاشی شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی ہے ۔ حکومت کی طرف سے جاری کردہ کرایہ نامہ سے دو گنا کرایہ وصول کیا جاتا ہے ۔ معذور افراد کے لیے حکومت کی طرف سے مخصوص کیا گیا پچاس فیصد کوٹہ پر بھی ضلعی افسران عمل درآمد کروانے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں ۔ معذوروں کی طرف سے بیان سامنے آیا ہے کہ حکومت کی جانب سے معذور افراد کے کرایوں میں پچاس فیصد رعایت دی گئی ہے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود متعلقہ افسران عمل درآمد کروانے میں کوئی دلچسپی نہیں لیتے ہیں حالانکہ متعدد بار شکایات بھی کی جاتی ہیں ۔ حکومت کی طرف سے جاری کردہ معذوری سرٹیفکیٹ دکھانے کے باوجود بھی ٹرانسپورٹرز ہٹ دھرمی پر قائم رہتے ہیں اور غنڈہ گردی کرتے ہوئے سواریوں سے اپنے من مرضی کے کرائے وصول کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ۔ معذور افراد کے ساتھ ساتھ عوامی وسماجی کاروباری حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں