41

شاہ پور صدر (سجاد حسین ودھن)ایڈیشنل سیشن جج شاہ پور چوہدری نوید اختر نے سول جج میاں محمد امجد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا دورہ کیا اور دورہ کے دوران انہوں نے قیدیوں کو فراہم کردہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا

شاہ پور صدر (سجاد حسین ودھن)ایڈیشنل سیشن جج شاہ پور چوہدری نوید اختر نے سول جج میاں محمد امجد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا دورہ کیا اور دورہ کے دوران انہوں نے قیدیوں کو فراہم کردہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیادورہ کے دوران ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آصف مرتضی ، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حسن ساجد اور دیگر جیل حکام اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے ۔ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کے چاک و چوبند دستے نے معزز جج صاحبان کوسلامی دی ایڈیشنل سیشن جج شاہ پور چوہدری نوید اختر اور سول جج شاہ پور میاں محمد امجد نے سیکورٹی انتظامات، خواتین اور نوعمر وارڈ اور پی سی او کا تفصیلی جائزہ لیا اور قیدیوں سے انکے مسائل معلوم کیے۔ جیل کچن کے معائنہ میں اسیران کیلئے تیار کھانے کا جائزہ لیتے ہوئے ججز نے معیار کو تسلی بخش قرار دیابعدازاں جیل ہسپتال کے وزٹ میں اسیران کیلئے ادویات اور طبی سہولیات کی فراہمی اور ڈئینگی کے بارے میں کی گئی احیتاطی تدابیر پر اطمینان کا اظہار کیا اور ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ انھوں نے دو حوالاتیوں اعظم ولد ایوب اور آصف ولد اللہ بخش کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں