29

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت ضلعی بینوولنٹ فنڈ کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت ضلعی بینوولنٹ فنڈ کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں بینوولنٹ فنڈ کے حوالہ سے 1797 کیسز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔جس پر 1740 کیسز کو منظور کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ ماہانہ امداد، کفن دفن اور شادی گرانٹ سمیت دیگر کیسز کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کریں اور اس ضمن میں نا مکمل فائل کے دستاویزات کو درخواست دہندگان سے رابطہ کرکے فوری مکمل کریں ۔انہوں نے کہا کہ تمام کیسز حکومتی پالیسی اور میرٹ کے تحت ہی مکمل کئے جائیں۔اجلاس میں تمام ممبران کی طرف سے زیر التوا کیسز کی جانچ پڑتال کے بعد منظوری کےلئے رپورٹ پیش کی گئی ۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ سمیت محکمہ تعلیم اور دیگر متعلقہ ممبران بھی شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں