35

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اشیاء خوردونوش، سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی اور ماہانہ نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا۔۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ ڈی او انڈسٹری متین اصغر ، فوڈ افسران،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، انجمن تاجران و آڑھتیان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈیمانڈ اور سپلائی میں توازن رکھ کر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ھے۔ روز مرہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رھے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے تاجروں سے اپیل کی کہ دکاندار اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں بے جا اضافہ نہ کریں، قیمتوں میں اضافہ اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، قیمتوں میں من مانی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ذخیرہ اندوزی کرنے پر سامان ضبط کر لیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریس کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی سے مارکیٹس کے دورے کریں، تمام سبزی و پھل فروش سے ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کروائیں اور مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت یقینی بنائی جائے بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے،اجلاس میں تاجران نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔صارفین کے نمائندوں نے بھی اپنی تجاویز پیش کیں۔ڈپٹی کمشنر نے گوشت,روٹی,نان اور دودھ کے ریٹس پر خصوصی فوکس کرنے کی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو ہدایات جاری کئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں