22

نوکھر(نمائندہ سٹی ون نیوز)بی ایچ یو ھسپتال کو آپ گریڈ کر کے رورل ھیلتھ سنٹر کا درجہ دیا جائے یہ ہسپتال 1982 میں قائم کیا گیا تھا اب آبادی کے لحاظ سے رورل ہیلتھ سنٹر کا درجہ دینے کا وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے شہریوں کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق بیسک ہیلتھ یونٹ نوکھر رانا نیک محمد چئرمین یونین کونسل نوکھر کے 1979 تا 1984 کے دور چئرمینی کے دوران تعمیر کیا گیا تھا اس وقت آبادی بہت کم تھی اب جبکہ نوکھر اور ملحقہ دیہات کی آبادی ہزاروں کی تعداد سے بڑھ کر لاکھوں کی تعداد میں ھو چکی ھے مگر صحت کی سہولتیں پرانی ھونے کی وجہ سے لوگوں کو گوجرانوالہ جانا پڑتا ھے جو غریب آدمی اس مہنگائی کے دور میں پرائیویٹ ڈاکٹروں کی فیس اور مہنگی ترین دوائیں لینے سے قاصر ھے ،ان خیالات کا اظہار رانا یاسرعرفات فخر نوکھر فارمر صدر ال پاکستان جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان صوبہ پنجاب و نائب صدر مسلم یوتھ آرگنائزیشن صوبہ پنجاب نے اپنے اخباری بیان میں کیا ھے ان کا کہنا ھے کہ اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور ارباب اختیار سے مطالبہ ھے کہ افراط آبادی بڑھ چکی ھے لہذا نوکھر بی ایچ یو ہسپتال کو رورل ہیلتھ سینٹر کا درجہ دیا جاے تاکہ مقامی لوگوں کو اپنی دہلیز پر بنیادی سہولتیں وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے ویژن کے مطابق مل سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں