23

سرکاری ونجی سکولز پینے کا صاف پانی مہیا کرنے میں ناکام پانی کی ٹینکیوں میں زنگ لگنے کی وجہ سے طالب علم آلودہ پانی پینے پر مجبور

سرکاری ونجی سکولز پینے کا صاف پانی مہیا کرنے میں ناکام
پانی کی ٹینکیوں میں زنگ لگنے کی وجہ سے طالب علم آلودہ پانی پینے پر مجبور
اٹھارہ ہزاری (تحصیل رپورٹر) اٹھارہ ہزاری کے سرکاری ونجی سکولز صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں طلبہ مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اٹھارہ ہزاری شہر ودیگر علاقوں میں موجود درجنوں سرکاری ونجی سکولز فلٹر شدہ پانی مہیا نہیں کیا جا رہا ۔اور پرانے طرز پر بنی لوہے کی ٹینکیوں میں زنگ لگے ہونے کی وجہ سے طلبہ وہی آلود پانی پینے پر مجبور ہیں۔جس سے طلبہ موضی بیماریاں میں مبتلا ہونے کا اندیشہ بڑھتا جا رہا ہے۔سرکاری سکولز میں بنی پانی کی بڑی بڑی ٹینکیوں کی صفائی کا بھی انتظامات نہ ہیں۔ والدین نے ڈپٹی کمشنر جھنگ و دیگر حکام سے فوری نوٹس لینے کی التجا کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں