33

چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ خالق داد گاڑا کی ہدایت پر موضع باغ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن معتدد دوکانداروں کو جرمانے اور نوٹس جاری

چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ خالق داد گاڑا کی ہدایت پر موضع باغ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن معتدد دوکانداروں کو جرمانے اور نوٹس جاری

جھنگ (محمد جاوید اعوان) چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ خالقداد گاڑا کی ہدایت پر انفور سمنٹ انسپکٹر عامر رشید نے ہمراہ ٹیم موضع باغ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا کئی دوکانداروں کو جرمانے کئے جبکہ دوکانداروں کو نوٹس بھی جاری کئے تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ خالق داد گاڑا نے فوری ایکشن لیتے ہوئے موضع باغ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرایا کچھ روز قبل چیف آفیسر ضلع کونسل خالقداد گاڑا نے موضع باغ کا دورہ کیا تھا اور تاجر برادری سے ملاقات بھی کی تھی اور تجاوزات بارے بھی گفتگو ہوئی تھی جس پر تاجر برادری موضع باغ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ تجاوزات کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا اور تمام دوکاندار اپنی حدود میں رہ کر اپنے کاروبار کریں گے لیکن تاجر برادری نے عمل نہ کیا تو عوام نے دوبارہ شکایات کی جس پر آج موضع باغ میں تجاوزات کے خلاف انفور سمنٹ انسپکٹر عامر رشید نے ہمراہ اپنی ٹیم آپریشن کیا جن دوکانداروں نے حد سے زیادہ تجاوزات کی تھی انکو جرمانے جبکہ نوٹس بھی جاری کئے اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ خالق داد گاڑا کا کہنا تھا کہ تاجر برادری اپنی حدود میں رہ کر اپنے کاروبار کریں تاکہ عوام کو بازاروں میں گزرتے وقت کسی قسم کی پریشانی نہ ہو کوشش کرتا ہوں کہ عوام کی شکایت کا ازالہ فوری کیا جائے کیونکہ میں اور ضلع کونسل کے تمام ملازمین عوامی خدمات کے لیے دن رات حاضر ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں