50

جھنگ (محمد جاوید اعوان)سابق ڈپٹی کمشنر جھنگ شاہد عباس جوئیہ اور سابق چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ اکرم بھروانہ کی جانب سے جن درختوں کی نیلامی ہوئی تھی انکو کاٹا جا رہا ہے جن میں اکثریت درخت خشک اور نیم خشک ہو چکے ہیں سبز درخت وہ کاٹا گیا ہے جو سڑک کی توسیع کرنے میں رکاوٹ پیدا کر رہے تھے جنکی تعداد چند ایک ہے

جھنگ (محمد جاوید اعوان)سابق ڈپٹی کمشنر جھنگ شاہد عباس جوئیہ اور سابق چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ اکرم بھروانہ کی جانب سے جن درختوں کی نیلامی ہوئی تھی انکو کاٹا جا رہا ہے جن میں اکثریت درخت خشک اور نیم خشک ہو چکے ہیں سبز درخت وہ کاٹا گیا ہے جو سڑک کی توسیع کرنے میں رکاوٹ پیدا کر رہے تھے جنکی تعداد چند ایک ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کے چیف آفیسر خالق داد گاڑا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق ڈپٹی کمشنر جھنگ اور سابق چیف آفیسر ضلع کونسل کے ادوار میں ان درختوں کی نیلامی کی گئ تھی جنکی تعداد تین ہزار درخت بنتے ہیں مالیت 2 کروڑ 65 لاکھ روپے بنتے ہیں جن میں سے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے ریکور کر لئے گئے ہیں درختوں کی کٹائی کے دوران خیال رکھا گیا کہ کوئی بھی درخت سر سبز نہ کاٹا جائے لیکن سڑک کی توسیع میں جو درخت رکاوٹ تھے انکو کاٹا گیا ہے ریلوے فیڈر روڈ خان دا کوٹ اور دیگر علاقوں میں درختوں کی کٹائی کا عمل جاری ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ سر سبز درخت کو ہر گز نہ کاٹا جائے انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کے خلاف جھوٹی افواہیں پھیلانے سے گریز کریں اور ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کے تمام ملازمین ایمانداری اور محنت سے کام کررہے ہیں انکی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں