52

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ محمد راشد ہدایت کی تھانہ شورکوٹ سٹی میں کھلی کچہری**شورکوٹ سرکل کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں برآمد 1 کروڑ روپے مالیت کا مال مسروقہ مالکان کے حوالے کیا*ہمارا مقصد متاثرین کی بروقت داد رسی اور سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لانا ہے۔ ڈی پی او جھنگ*

*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ محمد راشد ہدایت کی تھانہ شورکوٹ سٹی میں کھلی کچہری**شورکوٹ سرکل کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں برآمد 1 کروڑ روپے مالیت کا مال مسروقہ مالکان کے حوالے کیا*ہمارا مقصد متاثرین کی بروقت داد رسی اور سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لانا ہے۔ ڈی پی او جھنگ*
جھنگ(محمد جاوید اعوان) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او جھنگ نے شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور انکی شکایات اور مسائل کے حل کیلئے تھانہ شورکوٹ سٹی میں کھلی کچہری کاا نعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں DSP/SDPO شورکوٹ سرکل آفتاب احمد صدیقی، جملہSHOs، جملہ انچارج چوکیات شورکوٹ سرکل، ریڈر ٹو ڈی پی او علمدار حسین، پی آر او محمد عون رضا، انچارج شکایت سیل اظہر حسین،میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنی شکایات پیش کیں جس پرDPOجھنگ نے متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری حل اور جلد از جلداس ضمن میں رپورٹ پیش کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ہمارا مقصدشہریوں کے جان و مال کی حفاظت، متاثرین کی بروقت داد رسی کو یقینی بنانا اور سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لانا ہے۔شورکوٹ سرکل پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے نتیجہ میں 11 مقدمات کو ٹریس کرتے ہوئے 1 کروڑ روپے کا مالیت مسروقہ برآمد کیا۔مال مسروقہ میں موٹر سائیکل11 عدد، ویگن 1 عدد، مال مویشی 16 عدد، سولر پلیٹس 35 عدد جرائم پیشہ عناصر کے قبضہ سے برآمد کی گئیں۔ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے برآمدہونے والا مال مسروقہ انکے مالکان کے حوالے کیا۔ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ جھنگ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک کردار ادا کر رہی ہے۔ سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے بلاتفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔چوری شدہ مال مسروقہ برآمد ہونے پر شہریوں نے جھنگ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او جھنگ کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او جھنگ نے نمبرداران علاقہ تھانہ شورکوٹ سٹی سے بھی میٹنگ کی اور جرائم پیشہ عناصر کے محاسبہ کیلئے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا،نمبرداران کا کہنا تھا کہ قانون شکن عناصرکے محاسبہ کیلئے پولیس سے بھرپور تعاون کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں