39

ایس ایچ او تھانہ جھنگ سٹی شاہد امیر قادری کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی دو افراد رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا

ایس ایچ او تھانہ جھنگ سٹی شاہد امیر قادری کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی دو افراد رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا
جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ جھنگ سٹی شاہد امیر قادری کی منشیات کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ جھنگ سٹی شاہد امیر کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بلا تفریق جاری رہے گا کسی شخص کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی ایسے افراد معاشرے میں ناسور ہوتے ہیں جنکے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا شہری اپنے اردگرد نظر رکھیں اور اگر کوئی شخص یہ کام کرتا ہوا دکھائی دے فوری ریسکیو 15 یا تھانہ میں اطلاع دیں تاکہ معاشرے سے ان ناسوروں کا خاتمہ ہو سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں