40

شہری ہو جائیں ہوشیار بغیر نمبر پلیٹ اور بغیر رجسٹریشن کے موٹر سائیکل و گاڑیوں کے خلاف ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیئے

شہری ہو جائیں ہوشیار بغیر نمبر پلیٹ اور بغیر رجسٹریشن کے موٹر سائیکل و گاڑیوں کے خلاف ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیئے
جھنگ (جاوید اعوان سے) شہری ھو جائیں ہوشیار بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل غیر نمونہ نمبر پلیٹ سمیت کمسن موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کی طرف سے کریک ڈاؤن کے احکامات جاری تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت کے احکامات کے مطابق ضلع جھنگ میں بغیر لائسنس غلط ڈرائیونگ اور کمسن موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف مختلف پوائنٹس پر کاروائیاں شروع کردی ہیں تیز رفتاری اور کمسن بچوں کی ڈرائیونگ کے باعث درجنوں افراد ٹریفک حادثات کے شکار ھو رہے ہیں جبکہ کمسن بچوں کو گاڑی موٹر سائیکل دینا اپنے بچوں کو موت کا پروانہ دینے کے مترادف ھے والدین سے گزارش ھے کہ اپنے کمسن بچوں کو گاڑی موٹر سائیکل دینے سے اجتناب کریں ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ کسی شخص کو اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہ ھو ہمارے لیئے سب برابر ہیں اور یہ کریک ڈاؤن مسلسل جاری رھے گا شہری فوری اپنے موٹر سائیکل کا نمبر لگوائیں اور گاڑی کے کاغذات اپنے پاس رکھیں اور پولیس سے تعاون کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں