12

منڈی مدرسہ(عبدالقادر فاروقی) 26نومبر کو عوامی سمندر امپورٹڈ حکومت کو بہا لےجاٸے گا:چوہدری فیصل مشتاق

منڈی مدرسہ(عبدالقادر فاروقی) 26نومبر کو عوامی سمندر امپورٹڈ حکومت کو بہا لےجاٸے گا:چوہدری فیصل مشتاق
26 نومبر کو عوامی سمندر امپورٹڈ حکومت کو بہا لے جائے گا۔ حقیقی آزادی مارچ کی راہ میں اب رکاوٹ ڈالنا نا ممکن ھے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فیصل مشتاق نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے امپورٹڈ حکومت اور اس کے بیانئے کو بری طرح مسترد کردیا ھے اور پاکستانی عوام اس وقت اپنے قائد عمران خان اور ان کے بیانئے کے ساتھ کھڑی ہے۔ عوام نے امپورٹڈ حکومت کے گھڑی اور توشہ خانہ کے جھوٹے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دے دیا ہے اور یہ پروپیگنڈا بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔قائد عمران خان اپنی ایمانداری اور عوام سے مخلصی کے باعث اس وقت مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، عمران خان عوام کی آخری امید اور عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت اس وقت بری طرح پھنس چکی ھے اگر الیکشن کرواتی ھے تو پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ھوگی،اگر الیکشن نہیں کرواتے تومعاشی طور پر ملک ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ ھے۔فوری صاف و شفاف الیکشن اورقائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان اس وقت ملکی مفاد اورعوام کے دلوں کی آواز ہیں اس وقت پوری پاکستانی عوام عمران خان کے ساتھ ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں