29

جھنگ(ارشد گجر) حلقہ پی پی ایک سو ستائیس جھنگ کے عوام نے تعاون کیا تو الیکشن میں ضرور حصہ لوں گا۔ ان خیالات کا اظہارممتاز سوشل ورکر سماجی و سیاسی شخصیت مہر عمر دراز نے حلقہ کے مواضعات کا دورہ کرنے کے بعد مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ھوئے کیا

انہوں نے کہا کہ اس دوران مجھے عوام کی طرف سے تقریبا 70 فیصد اچھا رسپانس ملا ھے ۔ اگر موضع باغ کی مکمل حمایت حاصل ھو جائے تو ان شاءاللہ کامیاب ھونے پر آپ کے دیے گئے مشن کو آگے بڑھانے کی کوشش کروں گا۔ اور آپ دیکھیں گے کہ آپ کے علاقہ کے فرزند نے اپنا حق ادا کیا ھے ۔اس وقت جو امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں وہ دونوں ایک علاقہ سے تعلق رکھنے والے بڑے زمین دار لوگ ہیں جن کے پاس غریب آدمی کی پہنچ بہت مشکل ھے۔ میرا دفتر موضع باغ میں ھوگا جو پورے حلقہ کا جغرافیائی طور پر عین وسط میں ھے ۔ جس کی وجہ سے موضع باغ سمیت دوسرے نواحی علاقہ جات میں ترقیاتی کام نہ ھونے کے برابر ہیں ۔اگر اس حلقہ سے امیدوار ھوگا ان شاءاللہ ایک واضح نقشہ سامنے ھوگا۔
انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے کامیابی دلوائی تو سب سے پہلے موضع باغ نواحی مواضعات اور چکوک کی ہونہار بچیوں کے کالج کے لیے پہلی ترجیح ھوگی۔
میں ایک متوسط طبقہ سے تعلق رکھتا ھوں بڑا جاگیردار اور زمین دار نہ ھوں ۔بلکہ میں چٹائی پر بیٹھنے والا انسان ھوں۔ ماشااللہ میرے دروازے اب بھی عوام کے لئے کھلے ہیں ۔مجھے اپنے چھوٹے موٹے کام کے لیے حکم صادر کر سکتے ہیں۔ میری خواہش ھے کہ میں عوام کی خدمت کر سکوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں