33

جھنگ(جاوید اعوان سے)۔ حکومت کی طرف سے جاری کردہ قبرستانوں کی چار دیواریاں بنانے کے احکامات جوتے کی نوک پر ۔ چار دیواری نہ ہونے کے باعث ضلع بھر کے قبرستانوں میں گدھوں ۔ کتوں سمیت آوارہ جانوروں کے ڈیرے ۔ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی غفلت ولاپرواہی کے مرتکب قبرستانوں میں گندگی کے ڈھیر

جھنگ(جاوید اعوان سے)۔ حکومت کی طرف سے جاری کردہ قبرستانوں کی چار دیواریاں بنانے کے احکامات جوتے کی نوک پر ۔ چار دیواری نہ ہونے کے باعث ضلع بھر کے قبرستانوں میں گدھوں ۔ کتوں سمیت آوارہ جانوروں کے ڈیرے ۔ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی غفلت ولاپرواہی کے مرتکب قبرستانوں میں گندگی کے ڈھیر ۔ سیوریج کے گندے پانی کے جوہڑ ۔ صفائی کے ناقص ترین انتظامات ۔ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث مذہب اسلام کے ساتھ کھلے عام مذاق اڑایا جانے لگا ۔ ہر فقہ سے تعلق رکھنے والے مولانا ۔ قاری ۔ پیشوا ۔ مشائخ عظام علماء کرام کی پر اسرار خاموشی سوالیہ نشان بن چکا ہے ۔ غیر مذہب لوگوں کے پالتو گدھوں سمیت جانوروں کو دیدہ دلیری قبرستانوں میں چھوڑ کر قبرستانوں میں مزاروں کی بے حرمتی کرنا معمول بن چکا ہے ۔ آئے روز قبرستان میں مزاروں کی بے حرمتی کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب سمیت ضلعی انتظامیہ کو میڈیا کی وساطت سے متعدد بار آگاہ کرنے کے باوجود معاملہ دن بدن تقویت پکڑتا جا رہا ہے ۔ جھنگ کے نواحی علاقے چک نمبر 456 کا قبرستان زندہ مثال بن گیا ہے ۔ میڈیا سروے کے دوران اس کے علاؤہ ضلع بھر میں موجود مختلف علاقوں موضع جات ۔ چکوک میں موجود قبرستانوں کی حالت زار ضلعی انتظامیہ کی نااہلی عدم توجہی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ جس پر عوامی وسماجی کاروباری شہری وکلاء صحافتی تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے شہریوں کا برملا کہنا تھا کہ اگر معاملے کی طرف حکومت وقت نے توجہ نہ دی تو سڑکوں پر نکلنا مجبوری بن جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں