7

جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایت پر روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں

جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایت پر روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،اس ضمن میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹ کے روزانہ کی بنیاد پر دورے کر کے زائد نرخوں پر فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف ایکشن بھی لے رہے ہیں تاکہ صارفین کو حکومتی ریلیف میسر آسکے۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سرکاری ریٹ لسٹ پر اشیاء کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنائیں۔روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ رواں ماہ کے دوران پرائس مجسٹریٹس نے مارکیٹ میں 6 ہزار سے زائد انسپکشنز کی گئیں۔خلاف ورزی پر دوکانداروں کو 8 لاکھ 78ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 53 افراد کو گرفتار اور ایک دوکاندار کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا گیا۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں