فیصل آباد (جاوید اعوان سے)سپیشل ایجوکیشن اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن پنجاب نے فیصل آباد میں رانا محمد نسیم طاہر پرنسپل اسپیشل ایجوکیشن پنجاب کے اعزاز میں پر وقار الوداعی تقریب منعقد کی جس میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے ماہرین خصوصی تعلیم نے بھرپور شرکت کی ۔
قیصر عباس شاہ چیئرمین SEASA پنجاب، چوہدری عبد الستار طور ڈویژنل اسپیشل ایجوکیشن افسر-مشتاق چوہان جنرل سیکرٹری، قاری محمد سلیم ضیاء ، فخر اسلام باجوہ ، اکمل ہاشمی – افتخار احمد – عامر عدنان اور فہد نے نسیم طاہر کی خصوصی بچوں کے لئے 35 سالہ طویل خدمات کو خوب سراها ۔آخر میں نسیم طاہر نے نوجوان خواتین و حضرات کو بتایا کہ 1989 میں پنجاب میں اسپیشل ایجوکیشن کے چند ایک ادارے تھے جن میں اسٹاف اور سامان نہ ہونے کے برابر تھا مگر ہم نے مسلسل محنت سے بچوں ،اداروں اور سہولیات کی تعداد میں کئی گنا اضافہ کیا ۔رانا نسیم نے قیصر شاہ اور عبدالستار طور کی جانب سے شاندار تقریب منعقد کرنے پر انکا شکریہ ادا کرتے ھوے کہا کہ طور جیسا افسر فیصل آباد کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے جو اپنے اداروں اور تمام ملازمین کی فلاح کی خاطر ہمہ وقت تیار رہتا ہے ۔انہوں نے Seasa کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اتنے کم وقت میں شاندار اور یادگار پروگرام کا ہونا یقینا قیصر عباس اور افتخار کی محبتوں اور صلاحیتوں کا ثبوت ہے ۔اس موقع پر صائمہ کوکب ،نازیہ جبین ،فوزیہ بانو ،صائمہ چوہدری ،نمیرہ سعید اور شاہدہ سرور اس موقع پر موجود تھی
*جھنگ(جاوید اعوان سے)ایس پی انوسٹی گیشن کے تبادلے کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد*
*جھنگ(جاوید اعوان سے )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ہیلتھ سروسز کا جائزہ لینے کے حوالہ سے دورہ کیا*
*جھنگ(جاوید اعوان سے) جھنگ چیمبر سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے عہدیداروں نے متفقہ طور پر جھنگ جمخانہ کے انتخابات میں سیکرٹری کے امیدوار شیخ معظم وحید کی حمایت کا اعلان کردیا*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔حکومت پنجاب کی ھدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا چمرانوالی میں غیر قانونی الحسیب میڈیکل کمپلیکس پر چھاپہ۔ ساری بلڈنگ سیل۔ ضلع بھر میں عطائیت نہیں چلنے دوں گا سی ای او ہیلتھ۔*
*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کے چیئرمین مہر نوید شہزاد سدھانہ کے احکامات کی روشنی میں*
*جھنگ(جاوید اعوان سے) سیکرٹری محکمہ مواصلات اور تعمیرات حکومت پنجاب نے ایگزیکٹو انجینئر ہائی وے ڈویژن جھنگ انجینئر اظہر حنیف کوایکسین بلڈنگ ڈویژن جھنگ کا اضافی چارج سونپ دیا ھے*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)ایڈمنسٹریٹر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی کارکردگی پر سوالیہ۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)سکول میں خاتون ٹیچر کا مبینہ تشدد، ماں اور بیٹی دونوں متاثر، ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی*
*جھنگ (جاوید اعوان سے سے) ڈاکٹر صدف نقوی کی طرف سےشہریوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری*
*جھنگ(جاوید اعوان سے) چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل محمد اکرم بھروانہ کی زیر نگرانی غیر قانونی اور بغیر نقشہ تعمیر کی جانے والی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف کارروائیاں جاری*