115

احمد پور سیال (ملک محمد عباس تجرا) ۔جھنگ ڈویژن خواب سے تعبیر کی جانب زیرتکمیل سفر ہے۔امتیازرحمانی

احمد پور سیال (ملک محمد عباس تجرا) ۔جھنگ ڈویژن خواب سے تعبیر کی جانب زیرتکمیل سفر ہے۔امتیازرحمانی۔آئندہ نسلوں کے تحفظ کیلیے نوجوان جھنگ ڈویژن تحریک کےد ست وبازوبنیں۔جعفر غفارقریشی۔جھنگ کے تین ایم این ایز،سات ایم پی اے جھنگ ڈویژن کیلیے متحرک ہیں۔انصرصدیقی۔شورکوٹ کوضلع بنانے میں جھنگ ڈویژن اپناکرداراداکرےگی۔مظہر جنجوعہ۔تفصیلات کےمطابق کھمانوالہ شورکوٹ میں جھنگ ڈویژن بناو تحریک کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیاگیاجس کی صدارت حاجی سرور جاوید اوڈ نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میں چئیرمین جعفر غفارقریشی۔صدر رائے انصرصدیقی، شیخ امتیازاحمدرحمانی، مظہراقبال جنجوعہ تھے۔مقررین نے جھنگ کو ڈویژن بنانے کیلئے جھنگ ڈویژن تحریک کے جدوجہد کوسراہا۔اس موقع پر عہدیداران تصورکانجن۔وائس چیئرمین، ۔محمدریاض۔جنر ل سیکرٹری،محمدشاہد ڈپٹی سیکرٹری میں نوٹیفیکیشن تقسیم کیے گئے۔تقریب میں عمرفاروق ،عامرعلی،عمیرملک،شیخ حسنین گل، بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں