37

جھنگ (جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ڈی او انڈسٹریز متین اصغر نے رواں ماہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے بریفنگ دی

جھنگ (جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ڈی او انڈسٹریز متین اصغر نے رواں ماہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے کہا کہ شہریوں کو حکومتی نرخوں پر اشیاءضروریہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا دورہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزں ہو اور کوئی دوکاندار صارفین سے زائد قیمت وصول نہ کر رہا ہو۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے بھی درخواست کی کہ وہ زائد قیمت وصول کرنے دوکانداروں کے خلاف شکایت پنجاب قیمت ایپ یا متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے آفس میں درج کروائیں تاکہ مہنگائی مافیا کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں