24

جھنگ (جاوید اعوان سے) شمس وقمرفاؤنڈیشن ضلع جھنگ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ آستانہ عالیہ سیال شریف میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین شمس وقمرفاؤنڈیشن صاحب زادہ محمد قاسم سیالوی صاحب نے کی مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ (جاوید اعوان سے)
شمس وقمرفاؤنڈیشن ضلع جھنگ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ آستانہ عالیہ سیال شریف میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین شمس وقمرفاؤنڈیشن صاحب زادہ محمد قاسم سیالوی صاحب نے کی مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد رمضان سیالوی نے حاصل کی
نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کا شرف حافظ نعمت اللہ سیالوی نے حاصل کیا جبکہ
منقبت پیر سیال منیر احمد سیالوی نے پیش کی،
سٹیج سیکرٹری کے فرائض مرکزی سیکرٹری جنرل و فنانس فضل حیدر سیالوی نے بہترین انداز میں سر انجام دیے ۔ کوآرڈینیٹر ہیلتھ ونگ ڈاکٹر محمد اکرم سیالوی نے
ضلع جھنگ کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوے بتایا کہ
شمس و قمر فاٶنڈیشن جھنگ کے زیر اہتمام سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی زیر نگرانی متعدد فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا جن میں گائنی کیمپ ،آرتھو پیڈک کیمپ، سرجیکل کیمپ، جنرل فزیشن، چلڈرن کیمپ اور سکن کیمپ شامل ہیں ان کیمپس میں ہزاروں مریضو ں کا فری چیک اپ ،مفت ادویات مفت الٹراساؤنڈ اور مفت ٹیسٹ کیے گئے ڈاکٹر اکرم سیالوی نے بتایا کہ شمس و قمر فاٶ نڈیشن جھنگ کے زیر اہتمام سیلاب زدگان کے لیے امدادی کیمپ لگائے گے۔جن میں بستر ، راشن ، ضروریات زندگی کا دیگر سامان اور نقدی جمع ہوٸی جو مرکزی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی انہوں نے بتایا کہ ہر ماہ فاؤنڈیشن کے مختلف دفاتر میں چاند کی 18اور 28تاریخ کو حضور شیخ الاسلام و حضور امیر شریعت کی یاد میں ماہانہ ختم شریف کی محفل اور سیالوی دستر خوان کا اہتمام کیا جاتا ہے۔محرم کے دن شمس و قمر فاٶنڈیشن کے زیر انتظام مختلف جگہوں پر سیالوی لنگر شریف کے کیمپ اور پانی کی سبیلیوں کا اہتمام کیا گیا اور 12 ربیع الاول کے دن جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں شمس و قمر فاٶنڈیشن کے زیر اہتمام مختلف علاقوں سے جلوس نکالے گئے اور سیالوی لنگر شریف کا اہتمام کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ عہدیداران کی ماہانہ میٹنگ بلائی جاتی ہے جس میں آیندہ کا لائحہ عمل طے کیا جاتا ہے ۔ چیئر مین شمس و قمر فاؤنڈیشن صاحبزادہ محمد قاسم سیالوی صاحب نے جھنگ کی کارکردگی کو خوب سراہا اور انہیں مزید لگن سے کام کرنے کی تلقین کی ، صاحبزادہ محمد قاسم سیالوی صاحب نے فاؤنڈیشن کے اراکین کی طرف سے جھنگ کو ڈویژن بنانے کے مطالبہ پر کہا کہ وہ جلد عمران خان سے ملاقات کر کے اس پر بات چیت کریں گے ، چیئرمین شمس و قمر فاؤنڈیشن نے اس موقع پر آٹھ معاہدوں پر دستخط کیے جن کے ذریعے فاؤنڈیشن کے ممبران کو ضلع جھنگ میں مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں میں خصوصی رعایت دی جاۓ گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں