20

آٹا غائب پیاز سمیت سبزیوں میں خوفناک اضافہ دالیں گھی چاول اور دیگر روز مرہ کی اشیاء غریب عوام کی پہنچ سے دور مرغی کے گوشت میں بھی ہوش ربا اضافہ غریب عوام کے چولھے ٹھنڈے نوبت پانی سے پیٹ بھرنے پر آگئی۔آٹا غائب ہوتے ہی ہوٹلوں میں روٹی کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ عوام کا پارہ ہائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

جھنگ (جاوید اعوان سے) ملک بھر کی طرح جھنگ میں بھی مہنگائی کا طوفان برپا ھے آٹا غائب جبکہ گھی چینی دالیں مصالحہ جات آئٹیمز آلو پیاز لہسن ادرک چاول مرغی کا گوشت بڑا چھوٹا گوشت سب کچھ مہنگا کر دیا گیا غریب عوام کے چولھے ٹھنڈے پڑ گئے اور پانی پی کر پیٹ بھرنے تک نوبت آگئی غریب عوام موجودہ حکومت کے دور میں دو وقت کی روٹی کھانے کو ترس گئے ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ھے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اتنی مہنگائی ھو رہی ہے جہاں غریب عوام کے ساتھ امیر عوام بھی چکی میں پیس رہے ہیں گزشتہ دنوں میں 30 فیصد روز مرہ کی اشیاء میں اضافہ ہوا ہے جو کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے زرائع کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی کا مزید طوفان آنے والا ہے جس سے عوام فاقوں تک پہنچ جائے گی اور لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہونگے جہاں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا وہیں آنے والے دنوں میں مزید اشیاء مارکیٹ سے غائب ہونے لگے گی عوامی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان سے فوری ملک بھر میں مہنگائی پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں