46

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ محمد راشد ہدایت کی تھانہ اٹھارہ ہزاری میں کھلی کچہری**شہریوں کی شکایات کے حل کیلئے ڈی پی او جھنگ کا متعلقہ افسران کومقررہ وقت میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم**کھلی کچہری سے سروس ڈلیوری میں بہتر ی اورمتاثرین کی بروقت داد رسی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ڈی پی او جھنگ*

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ محمد راشد ہدایت کی تھانہ اٹھارہ ہزاری میں کھلی کچہری**شہریوں کی شکایات کے حل کیلئے ڈی پی او جھنگ کا متعلقہ افسران کومقررہ وقت میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم**کھلی کچہری سے سروس ڈلیوری میں بہتر ی اورمتاثرین کی بروقت داد رسی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ڈی پی او جھنگ*
جھنگ (جاوید اعوان سے ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ محمد راشد ہدایت نے شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور انکی شکایات کے حل کیلئے تھانہ اٹھارہ ہزاری میں کھلی کچہری کاا نعقاد کیا۔ اس موقع پرڈی ایس پی اٹھارہ ہزاری طارق نذیر رانجھا، ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری اخلاق احمد،ایس ایچ او تھانہ کوٹ شاکر واصف علی،ریڈر ٹو ڈی پی او علمدار حسین، پی آر او محمد عون رضا، انجمن تاجران، میڈیا نمائندگان اور سائلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات بیان کیں جس کے حل اور متعلقہ افسران کو مقررہ وقت میں رپورٹ پیش کرنے کے حوالے سے ڈی پی او جھنگ نے احکامات جاری کئے۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے وژن کے مطابق شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں شہریوں کی شکایات و مسائل کے حل اور متاثرین کی فوری داد رسی کو یقینی بنایا جارہاہے۔ڈی پی او جھنگ نے واضح کیا کہ شکایات کے حل میں تاخیر ہرگز براداشت نہیں،کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی بغیر کسی سفارش کے انصاف تک آسان رسائی کو یقینی بنانا ھے۔امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ افراد کے محاسبہ کیلئے شہری پولیس سے تعاون کریں۔ ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ کھلی کچہری سے سروس ڈلیوری کے معیار میں بہتر ی اورشہریوں کی داد رسی بر وقت اور باآسانی ھو رہی ھے۔کھلی کچہری کے انعقاد پر شہریوں نے ڈی پی او جھنگ کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں