25

*میونسپل کمیٹی جھنگ کی طرف سے لگائی گئی 100 سٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے خراب لائٹس کہاں گئ پتہ نہ لگ سکا* *شہر بھر میں سینکڑوں سٹریٹ لائٹس لگائی گئی تھی جسکی مالیت کروڈوں روپے مالیت بنتی ہے زمہ دار کون سوالیہ نشان بن گیا*

*میونسپل کمیٹی جھنگ کی طرف سے لگائی گئی 100 سٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے خراب لائٹس کہاں گئ پتہ نہ لگ سکا*
*شہر بھر میں سینکڑوں سٹریٹ لائٹس لگائی گئی تھی جسکی مالیت کروڈوں روپے مالیت بنتی ہے زمہ دار کون سوالیہ نشان بن گیا*

جھنگ (جاوید اعوان سے ) میونسپل کمیٹی کی طرف سے لگائی گئی سٹریٹ لائٹس کہاں گئ پتہ نہ چل سکا گزشتہ دو سال قبل کروڈوں روپے مالیت کی سٹریٹ لائٹس شہر کی مختلف سڑکوں پر لگائی گئی تھی ایک سٹریٹ لائٹس کی قیمت 67000 روپے بنتی ہے اب حالت یہ ہے کہ 100 سے زائد لائٹس خرابی کے باعث اتار لی گئی تھی کچھ لائٹس ابھی تک خراب ہونے کے باوجود بھی نہ اتاری جا سکی جبکہ شہر میں کچھ ہی لائٹس ایسی ہیں جو ابھی تک روشنی دینے کے قابل ہے اتاری گئ لائٹس کہاں گئ آج تک کوئی اسکا وارث نہ بن سکا زرائع کے مطابق کئیں سٹریٹ لائٹس میونسپل کمیٹی کے ملازمین کھا پی کر ڈھکار مار چکے اور بقیہ لائٹس کہاں گئ آج تک پتہ نہ چل سکا شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کی طرف سے لگائی گئی لائٹس عرصہ دراز سے بجلی کے پولز سے غائب ہیں جسکی وجہ سے شہر اندھیرے میں ڈوب گیا ہے میونسپل کمیٹی کے آفسران بھی خاموشی کا روزہ رکھ کر بیٹھے ہیں کمیٹی میں کون کیا کر رہا ہے کوئی خبر نہیں رکھتے ہیں جسکی وجہ سے میونسپل کمیٹی کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے ملازمین جو چاہیے کریں انکو کوئی پوچھنے والا نہیں جسکی وجہ سے میونسپل کمیٹی جھنگ کے حالات دن بدن ابتر ہو رہے ہیں کبھی بجلی بند کبھی پیٹرول بند تو کبھی گاڑیاں خراب رہتی ہیں عوامی حلقوں نے میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر چیف آفیسر اور دیگر آفسران سے گزارش کی ہے خدارا میونسپل کمیٹی کی طرف توجہ دیں کالی بھیڑوں کو ادارے سے باہر نکالیں تاکہ میونسپل کمیٹی کے آفسران اور بقیہ عملہ کی عزت اور احترام عوام کی نظروں میں باقی رہ سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں