21

جھنگ(جاوید اعوان سے) ملک بھر کی طرح اٹھارہ ہزاری میں بھی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز کردیا گیا ھے

جھنگ(جاوید اعوان سے) ملک بھر کی طرح اٹھارہ ہزاری میں بھی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز کردیا گیا ھے۔پاکستان ادارہ شماریات کے شیڈول کے مطابق21 جنوری تک ٹریننگ سیشن پورے ملک کی طرح اٹھارہ ہزاری میں جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر نے چوتھے روز ٹریننگ سیشن گورنمنٹ ہائی سکول واصو اٹھارہ ہزاری کا وزٹ کیا۔اور فیلڈ سٹاف میں ٹیبلٹ تقسیم کیے۔اور ٹریننگ شرکاء سے مردم شماری کی اہمیت کے بارے خطاب کیا۔ہر سٹاف کا بنیاد فریضہ ہے۔کہ قو می ذمہ داری سے سر انجام دیں۔مزید اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری میں ڈیٹا ہر گھر کا لیا جائے گا۔اس موقع پر محمد جاو ید اقبال تحصیل مردم شماری کو آرڈینیٹر نے بتایا کہ ہمارے چار بیچ ہیں جن کی ٹریننگ 7 تا 16جنوری تک ہو گی۔اور تحصیل میں تمام سٹاف کی ڈیوٹیوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور تمام تر انتظا م مکمل ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرنے تمام شرکا ء سے مردم شما ری کے متعلق سوالا ت کیے۔ اور ان کی مشکلات پر رہنما ئی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں