41

*تھانہ سٹی جھنگ نے 2 رکنی بدمعاش گینگ سے 2 پسٹل معہ گولیاں ریکور کر کے مقدمات درج کر لیے* *غنڈوں اور بدمعاشوں کے خلاف مؤثر کاروائیوں پر ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت اور ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہد امیر لدھیانہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں شہری*

*تھانہ سٹی جھنگ نے 2 رکنی بدمعاش گینگ سے 2 پسٹل معہ گولیاں ریکور کر کے مقدمات درج کر لیے*
*غنڈوں اور بدمعاشوں کے خلاف مؤثر کاروائیوں پر ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت اور ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہد امیر لدھیانہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں شہری*
جھنگ(جاوید اعوان سے) تھانہ سٹی جھنگ نے غنڈہ اور بدمعاش گروہ کے خلاف کاروائیاں کرتے ھوئے 2 رکنی بدمعاش گینگ سے گولیوں سے بھرے 2 پسٹل برآمد کر کے 2 مقدمات درج کر لیے۔ اس کاروائی پر شہریوں نے ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت اور تھانہ سٹی جھنگ پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ تھانہ سٹی جھنگ پولیس نے جس طرح غنڈوں اور بدمعاشوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے وہ قابل تحسین ھے۔
ہم شاہد امیر لدھیانہ ایس ایچ او سٹی جھنگ کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری طالبعلم نسلوں اور فیملیز کو محفوظ ماحول فراہم کیا۔
جبکہ اس موقع پر شاہد امیر لدھیانہ کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت کی احکامات کے مطابق جرائم پیشہ افراد، بدمعاشوں اور غنڈوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں لوگوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے کسی بھی شخص کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں