*پولیس تھانہ سٹی جھنگ نے منشیات فروش ملزم کو گرفتارکر لیا، منشیات برآمد، مقدمہ درج*
جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈی پی او ملک طارق محبوب کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون میں پولیس تھانہ سٹی نے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد بلال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 1145 گرام چرس برآمد کر لی اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر 86/23 درج کر لیا گیا ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر سے سختی سے نمٹا جائے اور منشیات فروش ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے کریک ڈاون جاری رکھا جائے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ جھنگ پولیس منشیات کے خاتمہ کیلئے متحرک کردار ادا کر رہی ہے۔ منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کیلئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے، شہری اس برائی کے خاتمہ کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔