جھنگ ( جاوید اعوان سے ) امروز چک میرنے والا علاقہ تھانہ گڑھ مہاراجہ میں 2 افراد کے قتل کا معاملہ پیش آیا ۔ نواب الحسن ولد اعجاز حسین قوم چدھڑ سکنہ میرنے والا بعمر 14/15 سال جو صبح گھر سے نکلا اور واپس نہ آیا ۔ تشویش لاحق ہونے کے بعد لواحقین کے پتہ جوئی کرنے پر منظور حسین ولد احمد بخش قوم کھوکھر سکنہ میرنے والا سے دریافت کیا گیا جس نے لاعلمی کا اظہار کیا ۔ بعد ازاں نواب الحسن کے لواحقین اور اہل علاقہ نے منظور حسین کے گھر تلاش کیا تو نواب الحسن اور منظور حسین بعمر 65/70 سال دونوں کی نعشیں ایک کمرے میں پڑی تھیں ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کیا ، پولیس نے آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کرلیا ہے ۔ وقوعہ ہذا میں مذید تفتیش کا عمل جاری ھے ۔
36