41

جھنگ(جاوید اعوان سے)تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کا اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئےآپریشن جاری سنگین مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔

جھنگ(جاوید اعوان سے)تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کا اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئےآپریشن جاری سنگین مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او محمد طارق محبوب کی ہدایت پرڈی ایس پی سٹی سرکل کی زیر نگرانی تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کااشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاون جھنگ سب انسپکٹر فیصل رزاق کے مطابق ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم عمران ولد احمد بخش کو گرفتار کرلیا گیا ملزم کیخلاف 392 دفعہ کے تحت مقدمہ نمبر 457 درج تھا جبکہ اے کیٹگری اشتہاری شہباز شفیع ولد محمد شفیع اور اشتہاری ملزم خرم شعیب ولد غفور احمد کو بھی گرفتار کرلیا گیامیڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن فیصل رزاق کا کہنا تھا کہ اشتہاری ملزمان سمیت سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے شہری بھی پولیس سے تعاون کریں اور جرائم پیشہ افرادکی گرفتاری میں اپنا کرداد ادا کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں