37

جھنگ (جاوید اعوان سے )دھوکہ دہی وفریب کاری سے فریق دوم کے ثالثی نمائندہ ضیاء الرحمن فاروقی کی آپنی بیوی مسماة شازیہ بی بی کو فریق اول مسماة نسیم بی بی ظاہر کر کے طلاق موثر کروانے کوشش ۔ پڑتال پر ناکام ھو گئی ۔

جھنگ (جاوید اعوان سے )دھوکہ دہی وفریب کاری سے فریق دوم کے ثالثی نمائندہ ضیاء الرحمن فاروقی کی آپنی بیوی مسماة شازیہ بی بی کو فریق اول مسماة نسیم بی بی ظاہر کر کے طلاق موثر کروانے کوشش ۔ پڑتال پر ناکام ھو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹنسٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ /چیئرمین مصالحتی کونسل جھنگ مہر امتیاز احمد نول کے پاس فریق اول مسماة نسیم بی بی دختر فلک شیر سکنہ بستی دیوان والی جھنگ کی طلاق کا کسیں زیر سماعت تھا ۔ گزشتہ روز دوران سماعت ضیاء الرحمن فاروقی ثالثی نمائندہ فریق دوم محمد وارث سکنہ چک نمبر 420 تحصیل گوجرہ ضلع ٹوبہ گواہ ہان سیکرٹری یونین کونسل نمبر 15 غلام حسین اور سینئر کلرک میونسپل کمیٹی جھنگ محمد عثمان کے ہمراہ پیش ہوا اس موقع پر ضیاء الرحمن فاروقی نے اپنی بیوی مسماة شازیہ بی بی کو بطور فریق اول مسماة نسیم بی بی ظاہر کرتے ہوئے فراڈ اور دھوکہ دہی سے طلاق موثر کروانے کی کوشش کی ۔ شک ہونے پر جب پڑتال کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ عورت فریق اول مسماة نسیم بی بی نہ ھے بلکہ یہ فریق دوم کے ثالثی نمائیدہ ضیاء الرحمن فاروقی کی بیوی مسماة شازیہ بی بی ھے اس طرح انہوں نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے فراڈ و دھوکہ دہی سے مسماة نسیم بی بی زوجہ صوبہ خان کی طلاق موثر کروانے کی کوشش کی ۔ تھانہ کوتوالی پولیس نے اسٹنسٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جھنگ مہر امتیاز احمد نول کی رپورٹ پر ایک عورت سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا #

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں