جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے تحصیل 18 ہزاری کا وزٹ کیا اس موقع پر تمام محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔سی او ہیلتھ نے تحصیل میں صحت کی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔سی او ایجوکیشن سے تعلیمی اداروں کے حوالے سے بریفنگ بھی لی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ فوڈ کے افسران کو تحصیل میں آٹا سیل پوائنٹ پر آٹا کی تعدار بڑھانے کی ہدایات جاری کیں۔محکمہ زراعت کے افسران کو کھاد کی آمد کے ریکارڈ کے حوالے سے احکامات جاری کئے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال 18 ہزاری کا وزٹ کیا اورمختلف وارڑز میں مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مریضوں کو ہسپتال سے ہی ادویات مہیا کی جائیں۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں،ہسپتال میں انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ بھی لی گئی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کا تحصیل آفس 18 ہزاری کا وزٹ کیا ،تحصیل آفس میں انتظامات کا جائزہ لیا۔اس دوران رجسٹری برانچ میں ریکارڑ کوبھی چیک کیا گیا۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ رجسٹری اور انتقال شہریوں کو گھر بذریعہ ڈاک بھجوائے جائیں۔ بد عنوانی کی کوئی شکایت ملی تو متعلقہ اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی تحصیل 18 ہزاری کے ریونیو افسران و سٹاف سے میٹنگ کی اور پبلک سروس ڈیلیوری اور شفافیت کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ریونیو کے زیر التوا کیسز کو فوری حل کیا جائے۔قبضہ مافیہ سے سرکاری زمین واگزار کروا جائے۔ریونیو ریکوریز پر خصوصی فوکس کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں،رجسٹری و انتقالات کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنائیں۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی تحصیل 18 ہزاری کے سیکریٹریز یونین کونسل سے میٹنگ کی ۔انہوں نے کہا کہ پیدائس,اموات,شادی و دیگر اندراج التوا کا شکار نہیں ہونے چاہیے۔ اس حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں۔نمبردار,پٹواری,امام مسجد,محکمہ ہیلتھ سے کوارڈینیشن کر کے بر وقت اندارج کو یقینی بنائیں۔
اندراج کے بعد لوگوں کو گھروں میں سرٹیفکیٹ دیں۔فیس شیڈول ہر یونین کونسل میں واضح آویزاں کریں۔بد عنوانی کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں آنی چاہیے۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے واصو آستانہ ہائی سکول تحصیل 18 ہزاری کا وزٹ کیا ۔ا نہوںنے کلاس رومز کا بھی وزٹ کیا,طلباءسے سہولیات اور پڑھائی بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے شجرکاری مہم کے تحت سکول میں پودا لگایا۔ڈپٹی کمشنر نے مردم شماری ٹیموں کی ورکنگ کا بھی جائزہ لیا۔