تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]
28
شیئر کریں
جھنگ(جاوید اعوان سے) موٹر ویز ایم فور پر ایم ٹیگ بوتھ کا عدم انتظام، ایم ٹیگ گاڑیوں کو نقد ادائیگی والے مینوئل بوتھ کی لمبی قطاروں میں وقت کے ضیائع کا سامنا
جھنگ(جاوید اعوان سے) موٹر ویز ایم فور پر ایم ٹیگ بوتھ کا عدم انتظام، ایم ٹیگ گاڑیوں کو نقد ادائیگی والے مینوئل بوتھ کی لمبی قطاروں میں وقت کے ضیائع کا سامنا، تفصیل کے مطابق موٹر ویز پر سفر کرنیوالی گاڑیوں کو ایم ٹیگ کی سہولیات دی گئی ہیں، جس کے بعد انٹر چینج پر ٹیگ لینے یا موقع پر نقد رقوم کی ادائیگی نہیں کرنا پڑتی بلکہ کمپیوٹرائزڈ الیکٹرونک سکینر گاڑیوں کی سکرین پر لگے ایم ٹیک چپ کو سکین کرکے بیرئیر کھول دیتا ہے۔ گاڑیوں کی آٹو سکیننگ اور چیکنگ کا یہ عمل سیکنڈز کا وقت لیئے پائیہ تکمیل کو پہنچتا ہے۔ اس طرح مسافر گاڑیوں کا وقت ضائع نہیں ہوتا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایم فور سیکٹر کے متعدد ٹول پلازہ جات پر ابھی تک سنگل بوتھ مینئول سروسز مہیا کی جا رہی ہیں اور ایم ٹیگ لگی گاڑیوں کو ایڈوانس ادائیگیوں کے باوجود عام گاڑیوں کی لمبی قطاروں میں وقت ضائع کرنا پڑتا ہے۔ ایم فور پر پنڈی بھٹیاں انٹر چینج پر متذکرہ سہولت بہت پہلے سے دستیاب ہے تاہم وہاں سے عبدالحکیم ٹول پلازہ جات تک یہ سہولت تاحال نہ دی گئی ہے۔ متذکرہ راستوں پر سنگل اور مینوئل بوتھ سروسز دی جارہی ہیں جس کے سبب ایم ٹیگ لگی گاڑیوں کا وقت ضائع ہوتا ہے اور انہیں ایڈوانس میں رقوم کی ادائیگی کے باوجود کوئی خاطر خواہ فائدہ بھی نہیں پہنچ رہا ہے۔ مسافروں نے انتظامیہ موٹر ویز پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ موٹر ویز پر ایم ٹیگ لگی گاڑیوں کے لئے ٹول پلازہ جات پر الگ بوتھ بنائے جائیں۔ تاکہ ایم ٹیگ لگی گاڑیوں کا بلا رکاوٹ و انتظار سفر جاری رہے۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہ ایم ٹیگ بوتھ کی تنصیب کا ایک ماہ قبل ایف ڈبلیو او کو کنٹریکٹ دے دیا گیا ہے، جلد ٹول پلازہ جات پر ایم ٹیگ بوتھ سروسز شروع کر دیں گے۔