55

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اویس جتالہ)پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس حوالے سے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں جبکہ ہر شہری کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنے حصے کا پودے لگانے چاہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اویس جتالہ)پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس حوالے سے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں جبکہ ہر شہری کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنے حصے کا پودے لگانے چاہیں۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل وقاص چوھدری نے کرسچن سٹڈی سنٹر راولپنڈی اور سوشل ویلفیئر سوسائٹی چک نمبر 319 گ ب کے اشتراک سے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پیرمحل میں “موسمیاتی تبدیلیاں اور ہماری ذمہ داریاں” کے موضوع پر منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا۔سیمینار میںنمائندہ سی ایس سی قمر ڈوگرہ، چیئرمین سوسائٹی ناصر سلیمی ، ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ وی ٹی آئی کمالیہ، عذرا نسیم، انسپکٹر ماحولیات محمد عرفان خان، انچارج قائد اعظم لائبریری محمد عظیم، انسپکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد زاھد، افسر تعلیم علی اکبر، انچارج ریسکیو 1122 پیرمحل وحید انور، پرنسپل سپیشل ایجوکیشن سکول کمالیہ بشیرربانی، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءسمیت سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں سے انسانی زندگی کو محفوظ رکھنے کے لیے آگاہی دینے اور اس حوالے سے حفاظتی اقدامات کے لیے سرگرم عمل ہے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں