تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]
41
شیئر کریں
جھنگ (جاوید اعوان سے)ڈی پی او نے آپریشنل و تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے میکانزم ترتیب دے دیا،آپریشنل آفیسرز کو اشتہاری ملزمان کی گرفتاری جبکہ تفتیشی افسران کو مقدمات کی تفتیش یکسو کرنے کے اہداف دے دئیے
جھنگ (جاوید اعوان سے)ڈی پی او نے آپریشنل و تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے میکانزم ترتیب دے دیا،آپریشنل آفیسرز کو اشتہاری ملزمان کی گرفتاری جبکہ تفتیشی افسران کو مقدمات کی تفتیش یکسو کرنے کے اہداف دے دئیے،اطمینان بخش کارکردگی پر انعامات دینے، ناقص کارکردگی پر محکمانہ احتسابی کارروائی کافیصلہ،تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او ملک طارق محبوب نے پولیس کارکردگی میں اضافے کے لئے احکامات جاری کردئیے، ڈی پی او ملک طارق محبوب نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی میں اضافے کے لئے ضروری ہے کہ آپریشنل پولیس افسران اور تفتیشی پولیس افسران کو اہداف دئیے جائیں،جن کے حصول کے لئے مکمل مانیٹرنگ کی جائے،ڈی پی او نے کہا کہ جھنگ پولیس کو عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے جدید سائنسی ٹیکنالوجی تک رسائی دے دی گئی ہے،آپریشنل اور تفتیشی پولیس افسران کے ساتھ آئی ٹی ماہرین کو بھی سماج دشمن عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے،ڈی پی او ملک طارق محبوب نے کہا کہ آپریشنل پولیس افسران کو سنگین مقدمات میں مطلوب گینگسٹرز،اشتہاری ملزمان کی گرفتاری جبکہ تفتیشی افسران کو مقدمات کی تفتیش یکسو کرنے کے اہداف دے دئیے گئے ہیں،قانون نے پولیس کو اختیارات،ریاست نے وسائل فراہم کر دئیے ہیں اب اہداف کے حصول میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں اور نہ ہی کوئی جواز قبول کیا جائے گا،اطمینان بخش کارکردگی پر انعامات جبکہ ناقص کارکردگی پر محکمانہ احتسابی کارروائی ہو گی،اس سارے عمل کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی۔