37

جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈی پی او ملک طارق محبوب نے کہا ہے کہ میثاقِ مدینہ کی اہمیت محض تاریخِ اسلام میں ہی جاوداں نہیں بلکہ پوری تاریخِ انسانیت ایسی روشن مثال پیش کرنے سے قاصر ہے

جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈی پی او ملک طارق محبوب نے کہا ہے کہ میثاقِ مدینہ کی اہمیت محض تاریخِ اسلام میں ہی جاوداں نہیں بلکہ پوری تاریخِ انسانیت ایسی روشن مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ میثاقِ مدینہ محض ایک روایتی معاہدہ نہ تھا بلکہ یہ ایک سماجی، فلاحی اور عوامی میثاق تھا۔ اسی تاریخی میثاق کی روشنی میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے میثاق سنٹرز کو تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔ جسکا عملی نمونہ ہر طرف امن و امان اور بھائی چارے کی چلتی بادِ بہاری کی صورت میں ہمیں پورا کر دیکھانا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میثاق سنٹر میں اپنے دورے کے دوران متعلقہ سٹاف کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او ملک طارق محبوب نے میثاق سنٹر کی ورکنگ کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران متعلقہ سٹاف کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سروس ڈلیوری کیساتھ ساتھ ہمارا یہ بھی فریضہ ہے کہ ہم انتہا پسندی، تعصب اور تنگ نظری کے سبب عمومی مزاج کا حصہ بننے والی عدمِ برداشت کے تدارک کیلئے نہ صرف کام کریں بلکہ امن، انسان دوستی، برداشت اور رواداری کے جزبات کے فروغ کیلئے بھی خدمات سر انجام دیں۔مزید میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے شہریوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ ہم اجتماعی سطح پر شہریوں کی اخلاقی و فکری تربیت کے ذریعے انتہا پسندانہ رجحانات اور رویّوں سے نجات پاسکتے ہیں۔ علمائے کرام، اساتذہ اور والدین کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ انتہا پسندی کو فروغ دینے والے رجحانات کا تدارک کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں