66

جھنگ (جاوید اعوان سے)جھنگ میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا ۔مخیر حضرات کے تعاون سے فلاحی ہسپتال قائم کر دیا گیاجہاں پر کینسر کے مریضوں کی مفت تشخیص اور علاج کیا جا ئے گا ،ڈپٹی کمشنر عبد اللہ خرم نیازی نے ہسپتال کے ٹرسٹی اور ڈاکٹرز کے ہمراہ ہسپتال کا افتتاح کیا

جھنگ (جاوید اعوان سے)جھنگ میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا ۔مخیر حضرات کے تعاون سے فلاحی ہسپتال قائم کر دیا گیاجہاں پر کینسر کے مریضوں کی مفت تشخیص اور علاج کیا جا ئے گا ،ڈپٹی کمشنر عبد اللہ خرم نیازی نے ہسپتال کے ٹرسٹی اور ڈاکٹرز کے ہمراہ ہسپتال کا افتتاح کیا ۔ جھنگ کے شہریوں کے لئے اچھی خبر ہے کہ اب انہیں کینسر کے علاج کے لئے دوسرے شہروں میں نہیں جانا پڑے گا اب ان کے شہر میں معروف سماجی شخصیت گل شیر چدھڑ کی جانب سے ثریا بیگم ٹرسٹ ہسپتال کا قیام عمل میں لا یا گیا ہے جہاں پر ملک پاکستان کے نامور اور مایہ ناز کینسر کے معالج پروفیسر ڈاکٹر سید مبشر علی اے آئی ایم سی جنا ح ہسپتال کینسر کے مریضوں کی مفت تشخیص و علاج کریں گے ۔ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں ٹرسٹی ثریا بیگم ہسپتال حسن گل چدھڑ ، حسین گل چدھڑ،ڈپٹی کمشنر عبد اللہ خرم نیازی ،گل شیر چدھڑ ، ایم ایس ثریا بیگم ہسپتال ڈاکٹر عاشر نوید، ایچ آر ثریا بیگم ہسپتال قیصر مسعود ظفر، ڈاکٹر سعد رحمن ، سماجی شخصیات عمر خان ، سید فرخ شاہ،با با پرویز سمیت ڈاکٹرز ،نرسسز ،وکلاء اور صحافیوں نے شر کت کی ۔گل شیر چدھڑ کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہو گا جبکہ دیگر مریضوں کے لئے مناسب فیس وصول کی جا ئے گی وہ یہ کام رضائے الہی کے لئے کر رہے ہیں اور وہ اس کا اجر صرف اللہ تعالی کی ذات سے چاہتے ہیں ۔ڈاکٹر سید مبشر کا کہنا تھا کہ کینسر سے بچائو کے لئے وہ جھنگ انتظامیہ کے ساتھ تعلیمی اداروں اور این جی او سیکٹر پر کینسر بارے اآگاہی پروگرام بھی کریں گے تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس مرض کا شکار ہو نے سے بچایا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں