*جھنگ (جاوید اعوان سے )ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب کی ہدایات پر ضلع بھر میں موک ایکسر سائزز کا انعقاد کیا گیا* موک ایکسرسائز میں ضلعی پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ،ایلیٹ فورس،شاہین اسکواڈز اور ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 و دیگر اداروں نے حصہ لیا موک ایکسر سائز میں دہشت گردی کی صورت میں ایمرجنسی رسپانس کا عملی مظاہرہ کیا گیا بروقت کاروائی سے دہشت گردوں کے فرضی حملے کو ناکام بناکر انہیں منطقی انجام تک پہنچایا گیا اور افسران و ملازمین کے بحفاظت انخلاء محفوظ مقام پر منتقلی اور طبی امداد کی فراہمی کے حوالے سے بھی مشقیں کی گئیں موک ایکسر سائز کے حوالے سے ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس کے احکامات اور سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حساس مقامات کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے موک ایکسر سائزز کا انعقاد کیا گیا ہے ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب کا کہنا تھا کہ ایسی مشقیں ایمرجنسی صورتحال میں افسران اور جوانوں کو بروقت رسپانس کیلئے تیار رکھنے میں معاون ثابت ہونگی موک ایکسر سائز کا مقصد فورس کی صلاحیت،اداروں کے باہمی رابطے کو مزید بہتر بنانا ھے ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر میں سرکل آفسران کی زیرنگرانی موک ایکسر سائزز کا انعقاد بھی کیا گیا ھے تاکہ دشمن کی کسی بھی بزدلانہ کاروائی کو بروقت ناکام بنایا جا سکے۔