30

جھنگ(جاوید اعوان سے)علی جان خان سیکریٹری صحت کے فیصلے کے باوجود گھوسٹ ملازمین کو تنخواہیں وصول کروائے جانے کا انکشاف_* *بااثر کلرک عبدالرزاق ایڈیشنل چارج پر اکاؤنٹس برانچ میں خزانہ سرکار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے میں مگن*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)علی جان خان سیکریٹری صحت کے فیصلے کے باوجود گھوسٹ ملازمین کو تنخواہیں وصول کروائے جانے کا انکشاف_*
*بااثر کلرک عبدالرزاق ایڈیشنل چارج پر اکاؤنٹس برانچ میں خزانہ سرکار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے میں مگن*
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب علی جان خان کے زیر دستخطی مورخہ 6 جولائی 2023 کو جاری ہونے والے آرڈر کیمطابق محکمہ صحت جھنگ میں 15 کیٹیگریز پر 133 آسامیوں کے جاری شدہ اشتہار پر محکمانہ کمیٹی نے 22 اضافی سیٹوں کا اضافہ کیا۔
فنانس بجٹ ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے محکمانہ کمیٹی کے آرڈرز کیمطابق 155 آسامیوں کی منظوری دی گئی محکمانہ افسران و دیگر اہلکاران نے 234 افراد کی بوگس طریقے سے بھرتی کا عمل کیا واضح رھے کہ لاھور ہائیکورٹ میں جاری شدہ اشتہار کو چیلنج کیا گیا تھا ذرائع کیمطابق 155 سے زائد بوگس جاری شدہ آرڈرز پر لاھور ہائیکورٹ کا حوالہ درج ھے جو کہ کھلم کھلا پاکستان کے قانون،آرٹیکل کے ساتھ کھلواڑ کر کے تاریخ رقم کی گئی ہے
یہاں یہ امر قابل غور ھے کہ سیکرٹری ہیلتھ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ علی جان خان کے آرڈرز و انکوائری آفیسرز نے دوران تفتیش 155 آرڈرز کو قانوناً تسلیم کیا اسکے باوجود بوگس آرڈرز،گھوسٹ ملازمین کو خزانہ سرکار سے کروڑوں روپے کے بجٹ سے ماہانہ تنخواہیں و دیگر فنڈز جاری کرنا بعید از قیاس ھے مقامی شہریوں کیجانب سے متعدد بار محکمہ صحت جھنگ کے افسران کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس پریوینیٹو سروسز جھنگ کے اکاؤنٹنٹ عبدالرزاق کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا لیکن محکمانہ اثر و رسوخ و افسران کی ملی بھگت سے چپ سادھ لی گئی مقامی شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اس معاملے کے متعلق سپیشل آڈٹ کروا کر ذمہ داران کو قانونی کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں