19

*اٹھارہ ہزاری(تحصیل رپورٹر)افسران کی مبینہ ملی بھگت سےہیڈتریموں سےلاکھوں کےسکریپ چوری کی کوشش،شہری کی مخبری پرسامان راستےمیں پکڑاگیا،4ملزمان موقع سےگرفتار2فرارہوگئے*

*اٹھارہ ہزاری(تحصیل رپورٹر)افسران کی مبینہ ملی بھگت سےہیڈتریموں سےلاکھوں کےسکریپ چوری کی کوشش،شہری کی مخبری پرسامان راستےمیں پکڑاگیا،4ملزمان موقع سےگرفتار2فرارہوگئے*۔تفصیلات کےمطابق گزشتہ روزہیڈتریموں سےبیراج کا10لاکھ روپےسےزائدمالیت کاسکریپ جس میں تانبے،لوہےوغیرہ کاسامان تھا گاڑی میں چوری کرکےلےجایاجارہاتھاکہ خالدنامی شہری کی مخبری پرتھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس نےپکڑکرکےتھانہ منتقل کردیا،بتایاگیاکہ4ملزمان کوموقع سےگرفتارکرلیاگیاجبکہ2ملز موقع سےفراربھی ہوگئے۔ذرائع کےمطابق چوری کی مذکورہ واردات میں افسران کی ملی بھگت شامل ہےاوراس سےقبل بھی اسی طرح ہیڈتریموں سےلاکھوں کاسامان چوری کیاجاچکاہےجس بارےمکمل خاموشی اختیارکی گئی ہے۔عوامی وسماجی حلقوں نےحالیہ ودیگرمعاملات بارےمتعلقہ اعلی حکام سےجامع تحقیات کامطالبہ بھی کیا۔حالیہ واقعہ بارےمزیدبتایاگیاکہ ملوث افسران کوبچانےاورچھوٹےملازمین پرساراملبہ ڈالنےکی کوشش بھی کی جارہی ہے۔حالیہ واقعہ کی مخبری کرنیوالےشہری خالدنےبتایاکہ واردات میں ہیڈتریموں کاایس ڈی او،ایکسیئن اوردیگرافسران واہلکاران ملوث ہیں جن بارےمجازحکام فوری تحقیقات اورکاروائی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں