30

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول صدر کا دورہ، انتخابی عمل کا جائزہ لیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول صدر کا دورہ، انتخابی عمل کا جائزہ لیا*۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے 643 ایلیمنٹری اور ہائی سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انتخابات میں طلبہ نے صدر،جنرل سیکرٹری سمیت چار عہدوں کیلئے حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلز کے قیام کا مقصد طلبہ میں قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا اور پروان چڑھانا ہے۔ سٹوڈنٹ کونسلز طلبہ میں فیصلہ سازی، انتظامی معاملات پر دسترس، گفت و شنید پرعبور دیتی ہیں۔ سٹوڈنٹ کونسلز سکولوں میں سالانہ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد میں سکول انتظامیہ کی معاونت کریں گی۔ اس موقع پر سی ای او ایجو کیشن نے کہا کہ طلباءاور طالبات کی سرگرم شرکت کو مستقل بنیادوں پر بحال رکھنے کو یقینی بنانا ھے۔طلباءکو ووٹ کی طاقت سے آگاہی اور اس کا درست استعمال سکھانا مطلوب ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں