43

*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے احکامات کی روشنی میں انصاف کی بروقت فراہمی اور شہریوں کی فوری داد رسی کیلئے ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی جامعہ عثمانیہ شورکوٹ سٹی میں کھلی کچہری*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے احکامات کی روشنی میں انصاف کی بروقت فراہمی اور شہریوں کی فوری داد رسی کیلئے ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی جامعہ عثمانیہ شورکوٹ سٹی میں کھلی کچہری* ۔ ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل جان کر انکی داد رسی کے احکامات جاری کئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے احکامات کی روشنی میں انصاف کی بروقت فراہمی اور شہریوں کی فوری داد رسی کیلئے ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے جامعہ عثمانیہ شورکوٹ سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی شورکوٹ سٹی محمد حیات بھی ڈی پی او کے ہمراہ تھے ۔ ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل جان کر انکی داد رسی کے احکامات جاری کئے ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے جمعتہ المبارک کے دن مساجد میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ھے ۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی شکایات اور مسائل جان کر انکا قانونی حل یقینی بنایا جا رہا ھے ۔ جھنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال ، عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے متحرک کردار ادا کر رہی ھے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ سرکل افسران اپنے سرکل ہائے کی مساجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کر رھے ہیں تاکہ ہر سطح پر شہریوں کی دادرسی کیلئے اقدامات عمل میں لائے جا سکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں